Get Alerts

چوہدری غلام حسین کو بینکنگ مقدمے میں لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

چوہدری غلام حسین کو بینکنگ مقدمے میں لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کو حسین چوک لاہور سے تحویل میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔

چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

چوہدری غلام حسین کے مقدمہ ہٰذا میں بینکنگ کورٹ-1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ) جاری کیے ہوئے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔