Get Alerts

اکتوبر میں لانگ مارچ: عمران | پوری قوت سے جواب دیں گے: رانا ثنا | الطاف حسین کا بائیکاٹ

اکتوبر میں لانگ مارچ: عمران | پوری قوت سے جواب دیں گے: رانا ثنا | الطاف حسین کا بائیکاٹ
میں اس بات کو نہیں مانتا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ جیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو جن دو صوبوں میں سیٹیں ملی ہیں ان دونوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انتظامی مشینری عمران خان کے لیے موجود تھی، مزمل سہروردی

ن لیگ نے انتخابی مہم نہیں چلائی کوئی بڑا لیڈر حلقوں میں جاکر جلسے نہیں کرتا رہا پھر بھی ان کے امیدواروں نے 80،80 ہزار ووٹ لئے ہیں۔ ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کے لیے خطرے کی گھنٹی تو ہیں مگر پارٹی کا ووٹ بنک ابھی بھی موجود ہے، مزمل سہروردی

ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا ہے۔ عمران خان خود بھی ووٹرز کو متحرک کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ پشاور میں 80 فیصد لوگ گھروں میں بیٹھے رہے، کم ٹرن آوٹ والے الیکشن میں عمران خان نے الیکشن جیتا ہے، مرتضی سولنگی

لانگ مارچ کی دھمکی لانگ مارچ کرنے کی نسبت زیادہ فائدے مند ہے۔ نظام الٹا کر عمران خان کو فائدہ نہیں ہوگا، کوئی تیسرا آ کر بیٹھ جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے (ن) لیگ کو نقصان ہو جائے لیکن ضروری نہیں عمران خان کو فائدہ ہو، احمد بلال محبوب

عمران خان کا دوبارہ اقتدار میں آنا پکا ٹھہر گیا ہے، مہنگائی مزید بڑھے گی مزید پی ڈی ایم کی جماعتیں سیاسی میدان میں رسوا ہوں گی۔ 10 مہینے کوئی مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، اگلا الیکشن عمران خان کا ہے۔ اب اسٹیبلشمنٹ اس کو کس طرح ڈیل کرتی ہے کن شرائط پر انہیں دوبارہ اقتدار دیا جاتا ہے اصل بات تو اب یہ ہے، رضارومی