Get Alerts

الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دینے پر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دینے پر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں
ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دینے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں پاکستان کا سب سے بڑا دہشتگرد بیٹھا ہے جس نے ہزاروں پاکستانیوں کا قتل کیا، پاکستان ان سے کہتا ہے کہ اسے ہمارے حوالے کریں تو وہ کہتے ہیں کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں، کیا یہ برداشت کریں گے کہ ہم اس کو مارنے کے لیے ان کے ملک میں ڈرون اٹیک کریں؟

عامر لیاقت نے وزیراعظم کی تقریر اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی اور کہا کہ 'خان صاحب واللہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ “ہمارا دہشت گرد ہے” اسی دہشت گرد کو لندن کی اسی عدالت نے بَری کیا ہے جس عدالت نے آپ کو ian botham کے خلاف فتح دلائی تھی، آپ چومکھی جنگ مت لڑیے focus on opposition please, you are still in a game and in comfort position
گھبرانا نہیں ہے!'

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1503064134295998473

اس ٹویٹ کے بعد عامر لیاقت نے کچھ اور ٹویٹس کیں اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، اب میں سوچ چکا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں ، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں اور ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا ، سب کو اسی طرح کھو رہے ہیں ، میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! لیکن اب میں سوچ چکا ۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1502945960992849924

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں ، گھبرانا نہیں ہے ، یہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیے اور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے۔
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1502947524876943362

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر اسد عمر پر اراکین کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں ، آئین اتنا وہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں ، دونوں بھائی لڈو بٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ، ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں ۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1501841105536659456