ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، خیال تھا کہ شاید پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کر رہی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، استعفوں پر اختلاف کو بیٹھ کر حل کریں گے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی، ملک و قوم کی اس ٹولے سے جان چھڑائیں گے، عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، اور قربانی سے پہلے ان کی قربانی ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا ایک مؤقف ہے، پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں گئی ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی۔