Get Alerts

خیبر پختون خوا کی سرکاری یونیورسٹیوں سے نکالے گئے ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج

خیبر پختون خوا کی سرکاری یونیورسٹیوں سے نکالے گئے ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج
اسلام آباد: صوبہ خیبر پختون خوا کی سرکاری یونیورسٹیوں سے نکالے گئے ملازمین بنی گالہ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چار دنوں میں بنی گالہ یا خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے کوئی رہنما ان سے ملاقات کے لئے نہیں آیا۔ گزشتہ روز انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ اسد عمر کی سربراہی میں ایک وفد احتجاجی ملازمین سے ملے گا مگر رات تک کوئی بھی ان سے ملنے نہیں آیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے، ہم عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔