کراچی کے حلقے 249 میں ضمنی الیکشن: یہ حلقہ کراچی کے تمام حلقوں سے مختلف ہے۔ یہاں کون جیتے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہاں مختلف النسل لوگ رہتے ہیں اور یہاں ایک معاشرتی تنوع دیکھنے کو ملتا ہے۔ صحافی ضیا الرحمٰن تجزیہ کر رہے ہیں خبر سے آگے میں
پاکستان میں اقتدار کی غلام گردشوں میں فارورڈ بلاکس اور سازشیں کوئی نئی بات نہیں، کبھی پی ڈی ایم بنتی ہے ٹوٹتی ہے، جہانگیر ترین گروپ وغیرہ یا اس سے قبل دھرنے ہوں، سول سوسائٹی اسٹیبلشمنٹ کو یہ باور کروائے کہ یہ سب کرنے سے ملک میں کوئی استحکام نہیں آتا۔ رضا رومی خبر سے آگے میں
ضرورت اس امر کی ہے کہ بشیر میمن کے الزامات کی تحقیقات ایک پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کرے اور اس کی پیش رفت کو براہ راست نشر کیا جائے تا کہ سچ سب کے سامنے آئے۔ مرتضیی سولنگی خبر سے آگے میں
شہباز شریف آج بھی مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی سیاست پر قائم ہیں۔ اور انکے مطابق ن لیگ میں مفاہمت کے حامیوں کی تعداد مزاحمت کے حامیوں سے زیادہ ہے۔ مزمل سہروردی ن لیگ کے حوالے سے اہم اور باخبر تجزیہ دے رہے ہیں خبر سے آگے میں