قلات اسمبلی میں پاکستان سے الحاق کی حمایت کرنے والا اکبر بگٹی کوہلو کے غار میں کیوں مارا گیا؟

قلات اسمبلی میں پاکستان سے الحاق کی حمایت کرنے والا اکبر بگٹی کوہلو کے غار میں کیوں مارا گیا؟
نواب اکبر خان بگٹی 12 جولائی 1927 بروز منگل بارکھان حاجی کوٹ میں پیدا ہوئے۔ نواب صاحب کے بچپن کا نام شہباز خان تھا۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ بگٹی سے حاصل کی۔ بعد میں ان کے والد محراب خان نے ایچی سن کالج میں داخل کروایا۔ وہ ابھی زیرِ تعلیم تھے کہ 1939 میں ان کے والد صاحب وفات پا گئے۔ نواب صاحب نے نوابی کی ذمہ داری سنبھالی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1944 میں باقاعدہ سردار کی حیثیت سے فعال ہوئے۔
نواب صاحب کی تین بیویاں تھی، ایک بگٹی، ایک پٹھان اور ایک کا تعلق سندھ سے ہے۔ پہلی بیوی سے چار بیٹے سلیم، ریحان، طلال، بسلال، دوسری سے ایک لڑکا جمیل اکبر اور دو بیٹیاں ہیں، تیسری کا ایک بیٹا ہے۔