Get Alerts

آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پی ایچ ایف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف کو ملک بھر میں ہاکی کے معیار کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آرمی نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، ملک میں ہاکی کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایچ ایف کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور قومی کھیل کی بہتری کے لیے مزید اقدامات پر اتفاق کیا، جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے صدر نے ہاکی کے لیے حمایت جاری رکھنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔