Get Alerts

پی ڈی ایم کا اجلاس جاری: اسمبلیوں سے استعفے اور نواز شریف کی واپسی پر غور

پی ڈی ایم کا اجلاس جاری: اسمبلیوں سے استعفے اور نواز شریف کی واپسی پر غور
جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس جاری ہے۔
نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت (ن) لیگی کے وفد کے علاوہ اجلاس میں ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاوَ، محمد زبیر اور ثنا بلوچ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ نواز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جب کہ بی این پی کے نواب اختر مینگل اجلاس میں شریک نہیں۔

اجلاس میں اتوار کو پی ڈی ایم کے جلسے اور حکومت کے خلاف حکمت عملی کی تیاری پر غور کیا جارہا ہے۔ بی این پی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے تجویز دی گئی کہ اپوزیشن اتحاد کو اب جلسے جلوسوں اور اجلاسوں سے آگے بڑھنا ہوگا، دونوں جماعتوں نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان اسمبلی سے اپوزیشن استعفے دے دے، اجلاس کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
کئی لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
پی ڈی ایم کا اجلاس شروع ہونے سے قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے (ن) لیگی رہنماؤں عطا اللہ تارڑ ، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر روک دیا، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پہلے ہی (ن) لیگی بڑی تعداد میں موجود ہیں ، ایسی صورت میں انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم شہباز شریف کی مداخلت پر انہیں اجلاس میئ شرکت کی اجازت مل گئی کراچی، راشد سومرو نے (ن) لیگ کے کئی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت سے روکا۔
(ن) لیگی کارکنوں کی دھکم پیل
اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دھکم پیل ہوئی جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا، بعد ازاں (ن) لیگی کارکنوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔