نور بخاری سیاست میں انٹری کے لیے تیار

اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیے۔ سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔

نور بخاری سیاست میں انٹری کے لیے تیار

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سیاست میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ نور کے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخصوص نشت کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔ 

اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیے۔

اداکارہ نور کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔ اداکارہ نور کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔ نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں۔ بےشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس سے قبل گلوکار چاہت فتح علی خان بھی قومی اسمبلی کے لیے بطور آزاد امیدوار لاہورکے حلقہ 128   سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔