پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ایوارڈ جیت لیا

فلم کےمختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ایوارڈ جیت لیا

رافع راشدی کی ڈائریکشن میں بننے والی اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ ’ دی جاوا پلم ٹری’ (جامن کا درخت) نے ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی فلم کی کاسٹ کو بھی مبارک باد دی۔

جامن کا درخت’ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔ جس میں عدنان صدیقی کو منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر میں انہیں شوبز اور فیشن انڈسٹری کا حصہ بننے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑٓ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔

’جامن کا درخت‘ کا کہانی بی گل نے لکھی ہے اور فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اسے ہدایت کار رافع راشدی کی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کا انعقاد فرانس میں ہوتا ہے۔ یہاں دنیا بھر کی فیچر اور مختصر فلموں سمیت ویب سیریز کی نمائش کی جاتی ہے۔

ماضی میں بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے پاکستانی مختصر اور فیچر فلمیں منتخب کی جاچکی ہیں اور کئی فلموں نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔