Get Alerts

متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے والے انتخابات ہی حقیقی جمہوریت لاسکتے ہیں: سراج الحق

متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے والے انتخابات ہی حقیقی جمہوریت لاسکتے ہیں: سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔
متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے والے انتخابات ہی حقیقی جمہوریت لاسکتے ہیں۔ انتخابی عمل سے دولت ، دھونس اور دھاندلی کو ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں عوامی ترجیحات پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے پر نہیں آئیں۔
وزیراعظم کی ٹیم کے افراد ٹی وی پر دعوے کر کے زمین و آسمان کے قلابے ملادیتے ہیں۔
جماعت اسلامی نے الیکشن ریفارمز کا جامع پیکیج سیاسی جماعتوں سے شیئر کیاہے ۔ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد معاشرہ کی اصلاح اورپرامن فلاحی معاشرہ کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی الیکشن میں اپنے پرچم اور اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ قوم قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

وزیر اعظم کی سیاسی اصلاحات کے لیئے اپوزیشن کو دعوت

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ضمنی الیکشن کے بعد کہا تھا کہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 249 جیسی صورتحال ڈسکہ اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی پیش آئی، 1970کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات نے الیکشن نتائج کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں۔