Get Alerts

انڈیا: توہین مذہب کا الزام، ہندو درزی کا گلا کاٹ دیا گیا، موقع پر ہلاک

انڈیا: توہین مذہب کا الزام، ہندو درزی کا گلا کاٹ دیا گیا، موقع پر ہلاک
انڈین ریاست راجستھان کے ضلع ادھے پور میں منگل کی سہ پہر تقریباً 3.30 بجے ایک شخص کا تلوار سے سر قلم کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ادھے پور میں ماحول کشیدہ ہے۔ پولیس علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایل لاتھر نے کہا، "اس واقعہ میں ملوث دو افراد کو راجسمند ضلع کے علاقے بھیم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے باعث ایک درجن تھانوں کی پولیس موقع پر تعینات ہے۔

ادھے پور کے ضلع مجسٹریٹ تاراچند مینا نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق قتل کے بعد ادھے پور کے کچھ علاقوں میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/MODIfiedVikas/status/1541758202647261184?s=20&t=3VtPDmpki0aoYrQL0uHmrg

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفاکانہ قتل ہے، دو گرفتار ہیں جبکہ کچھ دیگر ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں ہیں۔ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی"۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کے ریکارڈ کو دیکھ رہے ہیں، فی الحال ہم موقع پر ہی صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔

https://twitter.com/VikasPronamo/status/1541775910210129921?s=20&t=3VtPDmpki0aoYrQL0uHmrg

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوپور شرما کے حق میں پوسٹ لکھنے والے شخص کو مارنے پر اکسا رہا ہے۔ اس شخص کا نام کنہیا لال تیلی ہے جو ادھے پور کے علاقے دھان منڈی میں درزی کی دکان چلاتا تھا۔

https://twitter.com/IndiaToday/status/1541768914421825536?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1541768914421825536%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatoday.in%2Findia%2Fstory%2Fhindu-shopkeeper-beheaded-udaipur-rajasthan-social-media-post-nupur-sharma-1967778-2022-06-28

منگل کی دوپہر دو لوگ کپڑے سلانے کے بہانے اس کی دکان پر پہنچے اور اسے دکان سے باہر لے آئے اور تلوار سے اس کی گردن کاٹ دی۔ کنہیا لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

اس واقعے کے بعد سے ہندو تنظیموں میں غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے شہر کے بازار بند کرادئیے ہیں۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اس قتل عام کے بعد تمام جماعتوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

https://twitter.com/ndtv/status/1541808933269934080?s=20&t=3VtPDmpki0aoYrQL0uHmrg

انہوں نے لکھا کہ " ادھے پور میں نوجوان کے گھناؤنے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ تمام قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور پولیس جرم کی پوری حد تک جائے گی۔ میں تمام فریقوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہر شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔"

https://twitter.com/AdityaRajKaul/status/1541814007933177856?s=20&t=3VtPDmpki0aoYrQL0uHmrg

ان کا کہنا تھا کہ "میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرکے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ویڈیو شیئر کرنے سے معاشرے میں نفرت پھیلانے کا مقصد کامیاب ہو جائے گا۔"