Get Alerts

عمران خان کی خاطر پولیس کی نوکری چھوڑنے والا SHO جعلی نکلا

عمران خان کی خاطر پولیس کی نوکری چھوڑنے والا SHO جعلی نکلا
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی خاطر پولیس کی نوکری چھوڑنے والا SHO جعلی نکلا، ویڈیو بھی جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو پولیس کے مائیکروفون میں یہ کہتے سنا گیا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، میں اپنی بیلٹ اور وردی جمع کروا کر آگیا ہوں، میں اپنی ڈیوٹی نہیں کر سکتا، میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=aBQZv8zF118

گزشتہ روز ڈیلی پاکستان کے اینکر یاسر شامی نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا۔ یاسر شامی نے اس سے سوال کیا کہ وہ ووکی ٹاکی تھا کس کا اور کیا آپ ایس ایچ او تھے؟ اس شخص نے جواب دیا کہ میں ایس ایچ او نہیں ہوں۔

اس نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ میرے چچا کا سیکیورٹی والا ایک ووکی ٹاکی تھا اور میں انہیں کہہ رہا تھا کہ عمران خان کے دھرنے پر چلیں، لیکن چچا نے جواب دیا کہ میں بینظیر کا بہت بڑا فین ہوں لہذا میں نے تنگ کرنے کیلئے ان کے سپر وائزر کو کہا کہ میں چاچا گلزار بول رہا ہوں اور میں نے اپنی وردی، بیلٹ اور بوٹ وغیرہ جمع کروا دئیے ہیں، مجھے عوام کے ساتھ رہنا ہے اس لیے میں اسلام آباد جارہا ہون۔

اس شخص نے بتایا کہ چچا نے گبھرا کے مجھ سے یہ ووکی ٹوکی پکڑ لیا اور جس لڑکے نے یہ ویڈیو بنائی اس نے اسے پتہ نہیں کہاں بھیجا اور یہ ویڈیو ایک بالکل مختلف اینگل سے وائرل ہوگئی۔

اس نے بتایا کہ میں سو رہا تھا کہ مجھے ایک دوست کی کال آئی اور اس نے مجھ سے پوچھا کہ تم ایس ایچ او کب سے بن گئے،شام تک بہت سی کالز آئی اور میری فیملی بھی پریشان ہوگئی۔ میں خود بہت پریشان ہواکہ ایسا جھوٹ مجھ سے منسوب کر کے پھیلا دیا گیا۔

نوجوان نے بتایا کہ میں بے روزگار ہوں تاہم اس جعلی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مجھے بہت سے میسجز آئے لوگوں نے نوکریوں کی آفر کی۔ اس نے بتایا کہ بہت سے شوبز سٹارز اور نیوز اینکر بھی تصدیق کیے بغیر یہ ویڈیو شئیر کرتے رہے۔

https://youtu.be/55Vv2eccQ4o