Get Alerts

عمران اپنے آرمی چیف کے لیے لانگ مارچ کررہا: نواز | سپریم کورٹ نے مارچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی

عمران اپنے آرمی چیف کے لیے لانگ مارچ کررہا: نواز | سپریم کورٹ نے مارچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی
عمران خان اتنے بھولے نہیں ہیں جو پرامن احتجاج کریں گے۔ انہیں پتہ ہے کہ اگر اتنا پرامن احتجاج ہوگا تو حکومت گھر نہیں جائے گی۔ جو مقصد وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پرامن رہ کر نہیں حاصل کیا جا سکتا، کامران یوسف

فیصل واؤڈا نے آج پریس کانفرنس کرکے ارشد شریف کے قتل کے پیچھے ہونے والی سازش بھی ڈھونڈ لی ہے اور فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔ انہیں چاہئیے کہ پولیس کے پاس جائیں اور اطلاعات وہاں دیں، ضیغم خان

فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس کا مقصد یہ سمجھ میں آتا ہے کہ عمران خان جو اداروں پر انگلی اٹھا رہے تھے فیصل واؤڈا نے آج عمران خان کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیانیے سے ہوا نکالنے کے لیے پریس کانفرنس کی ہے، کامران یوسف

فیصل واؤڈا نے آج جو کچھ کہا ہے اس کا سنوبال ایفیکٹ ہوگا اور عمران خان کے خودکش بیانیے کا وزن پی ٹی آئی کے بہت سارے رہنما اب نہیں اٹھا پائیں گے، مرتضی سولنگی