عمران نے 'ڈرٹی ہیری' کا نام لے لیا | لانگ مارچ شروع | آئی ایس آئی چیف کی پریس کانفرنس آرمی اور پی ٹی آئی ڈیل ممکن؟

عمران نے 'ڈرٹی ہیری' کا نام لے لیا | لانگ مارچ شروع | آئی ایس آئی چیف کی پریس کانفرنس آرمی اور پی ٹی آئی ڈیل ممکن؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا پریس کانفرنس کرنا ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔ پریس کانفرنس میں دیا جانے والا پیغام خان صاحب کے لیے تو تھا ہی مگر میرا خیال ہے کہ یہ فوج کے اپنے لیے بھی تھا، نجم سیٹھی

فوج نے کہا ہے کہ ہم نے ترقیاں بھی ان لوگوں کو دی ہیں جو سیاست سے باہر رہنے والی پالیسی پر متفق ہیں۔ عمران خان کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہم سیاسی طور پر کسی کے ساتھ نہیں کھڑے لیکن اگر حکومت بلائے گی تو ہم آئینی طور پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، نجم سیٹھی

عمران خان نے مسٹر ایکس مسٹر وائی اور ڈرٹی ہیری کے بعد آج ان کرداروں کے نام لے لیے ہیں۔ انہی کے بارے میں عمران خان کہ رہے تھے کہ جب سے وہ اسلام آباد آئے ہیں تو ہارڈ لائن لی جا رہی ہے، نجم سیٹھی

لانگ مارچ سے متعلق خان صاحب کا اندازہ یہ ہے کہ سیاسی طور پر زندہ رہنا ہے اور حکومت کو دباؤ میں رکھنا ہے۔ پرامن صرف اس لیے کہتے ہیں کہ انہیں سپریم کورٹ نہ روکے۔ اسی لیے انہوں نے تفصیلی منصوبہ نہیں بتایا، نجم سیٹھی