اسٹیبلشمنٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا اور آج کی پریس کانفرنس ایک جوابی حملہ ہے۔ عمران خان بار بار ڈرٹی ہیری کا نام لیتے رہتے ہیں تو آج ڈرٹی ہیری کی جانب سے یہ فیصلہ ہوا کہ اب مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا، عامر میر
پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ جمعرات یا جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا مگر پھر جب ارشد شریف کی ہلاکت کی خبر آئی تو انہوں نے سوچا کہ راجہ گدھ بن جائیں اور ارشد شریف کی لاش سے فائدہ اٹھائیں۔ اسی لیے انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان جلدی کر دیا، مرتضی سولنگی
ایسا نہیں ہو سکتا کہ جنوری میں آپ نے فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ عمران خان کو ریپ اپ کیا جائے تو فوراً یہ ختم ہو جائے گا۔ 8 سال میں آپ نے عمران خان کا بیانیہ بنایا اور ختم کرنے کے لیے کوئی پلاننگ ہی نہیں کی۔ یہ بیانیہ اگلے الیکشن میں بھی چلے گا، عامر میر