Get Alerts

زرداری اور شجاعت کی ملاقات اندر کی کہانی | ارشد شریف کیس میں جنرل باجوہ | سلمان شہباز کی واپسی۔

زرداری اور شجاعت کی ملاقات اندر کی کہانی | ارشد شریف کیس میں جنرل باجوہ | سلمان شہباز کی واپسی۔
رواں ہفتے میں آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی ملاقات کے بعد خبریں آ رہی ہیں کہ آصف زرداری نے پرویزالہیٰ اور چودھری شجاعت کے مابین جھگڑا ختم کروا دیا ہے اور پنجاب میں ایک نیا اتحاد بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، اعزازسید

میری اطلاع کے مطابق (ق) لیگ کے پانچ سے چھ لوگوں نے چودھری شجاعت سے رابطہ کیا ہے جو عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے سے متفق نہیں ہیں اور انہوں نے چودھری شجاعت کے ساتھ کمٹ منٹ بھی کر لی ہے، تنزیلہ مظہر

پنجاب کابینہ میں توسیع ہو گئی ہے تو یہ سارے اشارے اسمبلی کی تحلیل کے خلاف جاتے ہیں۔ میری تحریک انصاف کے بہت سارے لوگوں سے بات ہوئی کسی ایک نے بھی یہ تصدیق نہیں کی کہ پرویز الہی نے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کی دستخط شدہ سمری دی ہوئی ہے، شاہد میتلا

کینیا کی حکومت پاکستان سے تعاون نہیں کر رہی، ارشد شریف کے کینیا میں میزبان فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے، جس پولیس افسر نے فائرنگ کی کینیا کی حکومت اس سے تفتیش کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، اعزاز سید