پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آڈٹ کا فیصلہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آڈٹ کا فیصلہ
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مالی معاملات کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے ہدایت جاری کی کہ سپیکر صاحب کے ساتھ بیرونی دورے پر جتنے لوگ گئے تھے، ان کی تفصیل ہمیں فراہم کریں۔ بتا دیں کہ حالیہ دورے پر سپیکر صاحب کے ساتھ کتنے لوگ گئے، میڈیا میں 25 لوگوں کی بات سامنے آئی ہے۔ اس پر سیکرٹری قومی اسمبلی نے کمیٹی کو بتایا کہ سپیکر صاحب کے ساتھ صرف 5 لوگ گئے تھے۔ پی اے سی چیئرمین نے کہا کہ جن میڈیا اداروں نے زیادہ بندوں کا ذکر کیا ہے، انہیں وضاحت دینی چاہئیے۔

اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مکمل آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔