عمران خان آڈیو لیک | اسحاق ڈار وزیر | این ایس سی اجلاس | کور کمانڈرز کانفرنس

عمران خان آڈیو لیک | اسحاق ڈار وزیر | این ایس سی اجلاس | کور کمانڈرز کانفرنس
ان آڈیو لیکس میں جس طرح سائفر کے ساتھ کھیلنے کی بات ہو رہی ہے، اس سے تو یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ معاملہ سنجیدہ نہیں ہے۔ یہ پراپیگنڈا تھا۔ ایک جھوٹ، ایک فینٹسی عمران خان نے بنائی اور لوگوں کو سچ بنا کر دکھائی، عنبر شمسی

جو لوگ سفارت کاری جانتے ہیں انہیں پہلے دن سے پتہ تھا کہ عمران خان اور ان کے حواری بیرونی سازش کو لے کر جھوٹ بول رہے ہیں۔ پہلے دن سے واضح تھا کہ یہ ڈرامہ ہے۔ رجیم چینج والی بات میں کوئی حقیقت نہیں تھی، حسین حقانی

عمران خان کو سازش پر کبھی اعتراض نہیں رہا۔ انہوں نے خود بھی سازش کی تھی جب انہوں نے آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدد سے اپنی ایک سیٹ والی پارٹی میں اہم لوگوں کو شامل کروایا تھا اور پھر ظہیرالاسلام کی مدد سے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔ وہ چاہتے ہیں کہ سازش ہونی چاہئیے مگر میرے خلاف نہیں بلکہ میرے حق میں ہونی چاہیے، حسین حقانی

نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں باقی ایشوز کے علاوہ آڈیو لیکس والے معاملے پر بہت تفصیل سے بات ہوئی ہے۔ حکومت اس پر ایک کمیشن بنانے جا رہی ہے۔ آلات کو بالکل تبدیل کر دیا جائے گا۔ ان کے سافٹ ویئر حکومت دیکھ رہی ہے کہ کون لے کر آیا تھا، اعجاز احمد