اس وقت ملک میں ایسی افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے لئے اتفاق رائے قائم کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف اور حکومت کے مابین پس پردہ ڈائیلاگ چل رہا ہے۔ آج احسن اقبال نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، سلمان عابد
عمران خان کے تازہ بیان سے یہی لگتا ہے کہ وہ مزید خطرناک ہو کر دکھانا چاہ رہے ہیں۔ وہ سی این این پر بھی بتا چکے ہیں کہ ایجنسی کے اندر سے انہیں اطلاعات دی جاتی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ کل کی کور کمانڈرز کانفرنس میں جو فیصلے لئے گئے ہیں وہ بھی عمران خان کو بتائے گئے ہوں، نادیہ نقی
میں یہ ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ نوازشریف اور آصف زرداری بے وقوف ہیں۔ نوازشریف اپنا کارڈ ایسے سینے سے لگا کر رکھتے ہیں کہ وہ سامنے بیٹھے اپنے بھائی کو نہیں بتاتے، فوزیہ یزدانی
تعیناتی والا ابہام تو راحیل شریف کی تعیناتی کے وقت بھی تھا۔ ان کی تعیناتی بھی ایک دن پہلے ہوئی تھی۔ یہ شریفوں کا سٹائل ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی نئی تعیناتی ہو رہی ہے، لوگوں کے اشارے درست سمت میں جا رہے ہیں، مزمل سہروردی