معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے سعودی عرب کے دورے پر گئے حکومتی وزرا کیساتھ بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی، یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جب اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کیلئے پہنچے تو اس موقع پر وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا، ان لوگوں نے اس مقدس ترین جگہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور سیاسی نعرہ بازی کی۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے پاکستانی وزرا کیخلاف جتھے کے ہمراہ سیاسی نعرے لگوانے کے الزام میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا ہے۔
https://twitter.com/TariqJamilOFCL/status/1519784390829785088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1519784390829785088%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F67252%2F
وہاں موجود لوگوں نے طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد میں شامل خواتین جن میں مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں کے ساتھ بدسلوکی کی اور نعرہ بازی کیساتھ ساتھ اس موقع کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عقل اور شعور رکھنے والے پاکستانیوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اب سعودی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو شامل تھے، جن کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔