Get Alerts

تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج رات ہی چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج رات ہی چیلنج کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج رات ہی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل تیار کی جا رہی ہے۔ موقف اپنایا جائے گا کہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں کہا جائے گا ہائیکورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ سپیکر کو حلف لینے کا کہے، یہ اختیار گورنر کا ہے۔ آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہوئی ہے، نہ صدر کو سنا گیا نہ ہی گورنر کو۔

دوسری جانب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈیڑھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے مہمانوں کی لسٹ بنانی شروع کر دی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آمد متوقع ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، اسد کھوکھر، سید حسن مرتضیٰ سمیت اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو بھی دعوت نامے دئیے جائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل گورنر ہائوس میں نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں گے۔ حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور دربار ہال اور لان میں ہوگی، تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔