سابق چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملک امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم سی میں اپنے کار خاص اظہر حیات کو جعلی تعلیمی ڈگری اور جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منیجر پروکیورمنٹ تعینات کیا اور دونوں نے مل کر مالی مفادات کے لئے کوڑا کرکٹ اور صفائی کے سامان کی خریداری میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملک امجد نون نے بطور چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایمرجنسی کی شق کا غلط استعمال کیا اور صفائی کے آلات اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے ٹھیکہ کی مد میں قومی خزانے کو 63 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امجد نون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔
حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔