Get Alerts

ایکس میں کانفرنسنگ فیچر جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فیچر ایکس سپیسز سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر بظاہر اس سے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہو جائے گا۔

ایکس میں کانفرنسنگ فیچر جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں حالیہ مہینوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی تلاش میں مددگار فنکشن تک متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کمپنی گوگل میٹ یا زوم جیسے کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس سپیسز میں اس نئے فیچر کا اشارہ ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لائیو کانفرنس کی میزبانی کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فیچر ایکس سپیسز سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر بظاہر اس سے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہو جائے گا۔

ایکس سپیسز پبلک فورم ہے جس میں ہر فرد آڈیو بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے، مگر وہ بس سننے تک محدود رہتا ہے۔

اس کے مقابلے میں نئے ویب کانفرنس فیچر سے  محدود افراد کے ساتھ گروپ کال کی سہولت دستیاب ہوگی، بالکل گوگل میٹ کی طرح۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے یا یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا یا سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے افراد تک ہی محدود ہوگا۔