سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر ردعمل آگیا۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ لاڈلے کی سزامعطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا ”گُڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔
ان کا کہناتھا کہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟
سابق وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا۔ لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے۔ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔
لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 29, 2023
ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔
انہوں نے کہاکہ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی تو ملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔