پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ لوگ چاہیں جو بھی سوچیں، میں اسلام کی ترویج کا کام جاری رکھوں گی کیوں کہ مجھے جواب اللہ کہ دینا ہے لبرلز کو نہیں۔
https://twitter.com/Rabipirzada/status/1222223831877767168?s=20
یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں شوبز کو چھوڑ کر دین کی تعلیمات پر عمل اور اسے پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا اور اب انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمرہ ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔
رابی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اپنے عمرے کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں، کیونکہ میں سمجھتی ہوں یہ وہ چیز ہے جس پر مجھے فخر ہے، میں نے اپنی ساری انا اور خودپسندی کو ایک طرف رکھا اور مکہ چلی آئی۔
خانہ کعبہ کی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ میں مصور ہوں، پینٹنگ بھی کرتی ہوں اور فوٹوگرافی بھی لیکن میں نے دنیا میں اس سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں دیکھی جو ایسی دکھتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے، میں اللہ کی مہمان ہوں، مجھے وہ ہر جگہ نظر آتا ہے، مجھے نہ میرے گھر والے یاد آتے ہیں نہ گھر اور تصویریں، بس یاد رہتا ہے تو یہ کہ میں اس جگہ اس کے سامنے کھڑی ہوں جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔
عمرے کی تصاویر پوسٹ کرنے پر رابی پیرزادہ کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جارہی ہے اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔