Get Alerts

گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا طریقہ

گوگل میپس کا یہ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔مگر اس فیچر کو صارف کو خود ان ایبل کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا طریقہ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ایپلی کیشن گوگل میپس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں اور اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل میپس کو پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں واقعی گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ فیچر تو کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔

eco-friendly routing نامی یہ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مگر اس فیچر کو صارف کو خود ان ایبل (enable) کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

یہ فیچر گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے، تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے۔

یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔

مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو (logo) سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

چلیئے ہم آپ کو اس فیچر کو این ایبل کرنے کا طریقہ بتائے دیتے ہیں:

اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔

روٹ آپشنز میں Prefer fuel-efficient routes پر کلک کرکے eco-friendly routing کو ان ایبل کر دیں۔

اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔

فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

اس کے بعد swipe up کرکے چینج انجن ٹائپ آپشن کو تلاش کریں۔

گاڑی کے انجن جیسے پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک کا انتخاب کریں۔

اگر آپ انجن ٹائپ کا انتخاب نہیں کرتے تو ایپ کی جانب سے بائی ڈیفالٹ پیٹرول انجن کو مدنظر رکھ کر تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔