'ہماری حکومت میں چوری ہوئی ہے تو حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالیں اور پوچھیں ڈالرز کہاں گئے '

'ہماری حکومت میں چوری ہوئی ہے تو حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالیں اور پوچھیں ڈالرز کہاں گئے '
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے، حفیظ شیخ کو بھی پکڑیں وہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے، حفیظ شیخ کو ڈالیں جیل میں اور پوچھیں کہاں ہیں ہزاروں کروڑوں روپے؟اس کو پکڑیں وہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔ ملین مارچ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں عدالت سے شریک ہوں گے،فکر نہ کریں۔



انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں تو کسی کو کرکٹ بیٹ کا معلوم ہی نہیں ہے وہاں پر بیس بال کھیلی جاتی ہے۔