Get Alerts

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما قتل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما قتل
پولیس کے مطابق واقعہ گلبہار کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی پشاور کے صدر سرتاج خان شدید زخمی ہوئے۔

سرتاج خان کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال میں اے این پی رہنما کی لاش لائی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سرتاج خان کے چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخم آئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرتاج خان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔