شاہ جمال - لاہور کے پرانے مزار پہ ہر جمعرات کو ڈھول بجتا تھا اور دھمال ڈالی جاتی تھی۔ اور ہزاروں زائرین یہاں حاضری دیا کرتے تھے۔ اب دہشت گردی کے خطرے کے باعث پولیس نے موسیقی کو بند کروا دیا ہے۔ وہ جگہ جہاں ہر جمعرات کو رونق ہوا کرتی تھی اج وہاں خاموشی سی ہے۔