Get Alerts

مسجدِ نبوی میں پاکستانی وزرا کیساتھ بدتمیزی، 5 پاکستانی گرفتار، ایک سال قید، 5 لاکھ ریال جرمانے کا امکان

مسجدِ نبوی میں پاکستانی وزرا کیساتھ بدتمیزی، 5 پاکستانی گرفتار، ایک سال قید، 5 لاکھ ریال جرمانے کا امکان
مسجد نبوی میں پاکستانی وزرا کیساتھ بدتمیزی کرنے والے 5 پاکستانیوں کو سعودی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی قوانین کے مطابق ان کو ایک سال قید جبکہ 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مدینہ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانی افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور معاملہ مجاز حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف ان کے وفد میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

https://twitter.com/_AbsolutelyN0T/status/1519718113650094080?s=20&t=uZfdyGYdLwtKYCT9tDrEfA

ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔

جمعرات کی شب سے ہی یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پاکستان میں موجود سعودی سفارتحانے نے جمعے کی شام ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ مدینہ منورہ میں نعرے بازی کرنے والے چند پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/Noorpk_87/status/1520344822170718208?s=20&t=uZfdyGYdLwtKYCT9tDrEfA

پاکستان نے بھی مسجدِ نبوی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ پاکستان سعودی وزارت خارجہ سے درخواست کرے گا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر کارروائی کرے۔ شناخت کر کے ان کو ملک بدر کیا جائے، سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں بھجوائی جائیں تا کہ ان کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔'

https://twitter.com/Shani_4849/status/1519853310576103426?s=20&t=uZfdyGYdLwtKYCT9tDrEfA

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو یہ بھی بتایا کہ چند روز قبل بھی جدہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں کی ایک احتجاجی نشست کے بعد بھی سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو مدینہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے دورے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’مکہ مدینہ والے لوگ دیکھیں ان کے ساتھ کل کیا کریں گے۔