مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نوازشریف یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تنظیمی دوروں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق مریم نواز یکم فروری کو بہالپور میں ورکرزکنونشن سےخطا ب کریں گی جبکہ 2 فروری کوبہاولپور میں پارٹی کاتنظیمی اجلاس ہو گا ۔ 5 فروری کو ملتان میں پارٹی کنونشن اور 6 فروری کو تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا ۔ 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی اور 10 فروری کو ایبٹ آبادمیں پارٹی کاتنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔ 15 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے مریم نوازخطاب کریں گی اور 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 19 فروری کوراولپنڈی میں ورکرزکنونشن ہو گا جبکہ 20 فروری کوتنظیمی اجلاس منعقد ہو گا۔
فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی اور 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرزکنونشن ہوگا اور28 فروری کو مریم نواز پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 3 مارچ کو گوجرانوالہ میں کنونشن اور 4 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔ 7 مارچ کو شیخوپورہ میں کنونشن اور 8 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔ 11 مارچ کو فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔ مریم نواز پشاور میں 15 مارچ کو پارٹی کنونشن سےخطاب کریں گی اور 16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور 20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔ مریم نواز شریف 23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرزکنونشن کو خطاب کریں گی۔ 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کاتنظیمی اجلاس ہوگا۔ کراچی میں ورکرز کنونشن 27 مارچ کو ہوگا جبکہ 28 مارچ کو پارٹی کاتنظیمی اجلاس ہوگا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزز مریم نواز شریف تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد 28 جنوری کو لندن سے وطن واپس پہنچیں۔