Get Alerts

روٹی مہنگی ہونے پر وزیراعظم پریشان، ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

روٹی مہنگی ہونے پر وزیراعظم پریشان، ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روٹی مہنگی ہونے کے مسئلے پر پیٹرولیم ڈویژن، وزارت غذائی تحفظ اور دیگر اداروں کے وزراء اور افسران کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ فلور ملز مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں اور بنیادی انسانی ضرورت روٹی مہنگی ہونے میں ان کا کیا کردار ہے۔

وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ملک بھر میں روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔