پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگا؟

پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگا؟
اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔