کرونا وائرس نے دنیا بھر تباہی پھیلا رکھی ہے اور اسکا نشانہ طاقتوروں سے لے کر غریب بے گھر افراد ہیں۔ اسنے اپنی تباہی میں کسی قسم کے امتیاز کو نہیں برتا۔اور اب افسوسنا خبر یہ ہے کہ دنیا بھر میں مشہور جاپان کے کامیڈی سٹار کین شیمورا کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس خبر کے بعد کین کے لاکھوں مداح سکتے میں ہیں اور انہوں نے اپنے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیمورا نے کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق انہوں نے چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکار کی موت کی وجہ کرونا وائرس بنی۔
کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان میںن کرونا کی تشخیص کی گئی تھی۔ یاد رہے معروف اداکار ٹام ہینکس سمیت دیگر کئی اداکار اس موذی وائرس کا شکار ہیں اور خود کو قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔