اب نجی نیوز چینل اے آر وائی کی خاتون اینکر ماریہ میمن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیا گیا پیغام سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، اب ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے، جو مثبت ہے۔
ماریہ میمن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان میں کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا۔ اب ہفتے کے روز انہیں ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق وہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔
ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ماریہ میمن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں۔ اگر تشخیص ہو تو خود کو قرنطینہ کر لیں اور لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق ضرور آگاہ کریں۔
2 days ago, I felt mild symptoms & immediately got myself tested for covid19. Results are here, I am positive & currently self isolating. It is very imp to discourage social stigma related to Covid. Be socially responsible. Isolate , get tested & let people know abt ur condition
— Maria Memon (@Maria_Memon) May 30, 2020