پاکستان کے ثفاقتی اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

پاکستان کے ثفاقتی اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ
پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ 5 برسوں میں 315 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ سیاح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئے۔

گیلپ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ملک میں سیاحتی اور ثقافتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں 2014 سے اضافہ ہوا اور یہ تعداد 16 لاکھ سے 317 فیصد بڑھ کر 2018 میں 66 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔ اس میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئے جبکہ ان برسوں میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیاحوں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں میوزیم آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے دورے میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ چاروں صوبوں میں دیکھا گیا تاہم خیبر پختونخوا اس حوالے سے سرِ فہرست رہا جہاں 2018 میں عجائب گھروں کے دوروں میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں اس جانب اشارہ کیا گیا کہ سیاحت ملک کی معیشت کی بہتری میں ایک ممکنہ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔