Get Alerts

پاکستان کے پرامن علاقے چترال میں زمین کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

پاکستان کے پرامن علاقے چترال میں زمین کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
اپر چترال (گل حماد فاروقی) ضلع اپر چترال میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

مستوج پولیس کے مطابق ضلع اپر چترال تحصیل مستوج کے چونچ گاؤں کے رہائشی سید نظار علی شاہ ولد بلند شاہ کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 10 بجے دونوں بھائیوں میں پھر سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران سید نظار علی شاہ نے طیش میں آ کر بڑے بھائی سردار علی شاہ پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار علی شاہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر دیہی مرکز صحت مستوج لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ چترال کے لوگ نہایت امن پسند ہیں اور یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے مگر افغان جنگ کے بعد جب سے ہزاروں مہاجر یہاں مقیم ہوئے ہیں یہاں کے لوگ آتشیں کلاشنکوف اور دیگر آتشیں اسلحے سے آشنا ہو گئے ہیں اور چترال میں بھی جرائم کی شرح بڑھنے لگی ہے۔