Get Alerts

فاروق آباد میں ڈاکوؤں کی باپ کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی سے اجتماعی زیادتی

فاروق آباد میں ڈاکوؤں کی باپ کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی سے اجتماعی زیادتی
ضلع شیخوپورہ میں فاروق آباد کے علاقہ فتح پور کے قریب3مسلح ڈاکوؤں نے شادی میں جانے والی رکشہ سوار فیملی سے نقدی اورموبائل فون چھیننے کے بعد رسیو ں سے باندھ کر 17سالہ لڑکی کو کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرا ر ہوگئے۔

ککڑ گل کے رہائشی محنت کش یوحنا مسیح کے مطابق اسکی بیٹی کی شادی تھی جس میں شمولیت کیلئے اسکا ہم زلف گلزار مسیح شیخوپورہ سے میرے گھر آئے ہوئے تھے جب میں اورمیرا بیٹاعرفان،شکیل،یاسراور بچی کومل کا باپ گلزار رکشہ پر خانقاہ ڈوگراں سے گاؤں ککڑ گل آرہے تھے توموٹروے پل سیم نالہ پل فتح پور کے قریب اچانک 2مسلح ڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک کر یرغمال بنا لیا اور 3ہزار روپے نقدی،موبائل فون چھیننے کے بعد بیٹی کومل گلزار کو اٹھا کر جھاڑیوں میں لے گئے اوررکشہ میں سوار تمام افراد کودوملزمان نے اپنے تیسرے ساتھی کی مدد سے رسیوں سے باندھ کر اس سے اجتماعی زیادتی کرڈالی اور فرار ہوگئے۔

ہم رسیاں کھول کر جب گھر پہنچے تو کومل نے ملزمان کے حوالہ سے گھر میں موجود خواتین کو بتایا جس پر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ میں پہنچے۔ڈی پی اوشیخوپورہ غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ پورے ضلع کی پولیس اورایجنسیاں ملزمان کی تلاش میں ہیں۔ میڈیکل لیگل کے لیے نمونہ جات لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ مقدمہ درج کرکے نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پوری کوشش کررہے ہیں زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمہ کے ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کرلیا جائیگا۔