ارب پتی بل گیٹس کی بیٹی نے کس سے منگنی کی؟

ارب پتی بل گیٹس کی بیٹی نے کس سے منگنی کی؟


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مسلم مذہب سے تعلق رکھنے والے مصری گھڑسوار نائل نصار سے منگنی کرلی۔جینیفر گیٹس بھی پیرس پیتھرزٹیم کی گھڑسوار ہیں۔ جنیفر گیٹس نے فیس بک کی فوٹو شیئر ایپ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ مصر کے گھڑ سوار نیل نصر سے شادی کررہی ہیں۔جنیفر نے مزید لکھا کہ میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، بڑھنے، ہنستے ہوئے گزارنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔




مصری نوجوان نایل نصار نے لکھا ’اس کے ہاں کہنے پر،، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش اور خوش قسمت انسان ہوں۔‘نایل نے مزید لکھا ’مزید انتظار ممکن نہیں رہا اور اگر صاف الفاظ میں کہوں تو آج کے بعد تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی میرے لیے ممکن نہیں۔ اد رہے کہ مصری شہری نصار مصرمیں پیدا ہوئے اور کویت میں پرورش پائی۔ انہوں نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی کیا ہے۔

جینیفر گیٹس دنیا کے دوسرے امیر شخص کی بڑی بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

جنیفر نے بھی پیشہ وارانہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کھیل سے ان کی گہری محبت ہے۔نصرر نامی نوجوان کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔جینیفر گیٹس 2018 کے آخر میں مصر کے دورے پر گئی جہاں نایل نصار نے اپنی کلاس فیلو کو مصر کی سیر کرائی اور انہوں نے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات دیکھے۔