حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری جس میں پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی، کو عوامی مفاد میں مسترد کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے اس سمری کو موخر کردیا۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1488150858017685507?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488150858017685507%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F59935%2F

یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ کے اثرات آنے لگے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پھر بڑھا دی

خیال رہے کہ حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے اضافے کے بعد 144 روپے باسٹھ پیسے مقرر کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

https://twitter.com/MuzzammilAslam3/status/1482404822389305345?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482404822389305345%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F77472%2Fpetrol-inflation-pti-petroleum-price%2F

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت نے یکم جنوری کو عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے بعد نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافہ کرکے 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی گئی تھی۔