Get Alerts

پی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان
قومی ائیر لائن نے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس متعارف کرا دیے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی جب کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پاکستان سے یو اے ای کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو 12 اگست تک 20 فیصد رعایت دی جائے گی، اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔



پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے تحت طلبا کو بھی 10 فیصد تک رعایت ملے گی۔