Get Alerts

کیا آجکل سیکس کرنے سے ہم کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں؟

کیا آجکل سیکس کرنے سے ہم کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں؟

کرونا وائرس بطور عالمی وبا پوری دنیا کے انسانوں کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس کو لے کر ہمارے سیاسی، سماجی ،معاشی، قانونی، نفسیاتی پہلووں میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ لیکن ہماری ‘سیکس لائف’ بھی جو کہ ہماری زندگی کا بہت ہی ذاتی اور پوشیید قسم کا پہلو ہوتا ہے اس وائرس کی وجہ سے تبدیلی کی زد میں ہے۔ اب یہ سوال کہ کیا سیکس کرنے سے مجھے کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟یہ سب اپنے آپ سے ہوچھتے ہیں۔ خود سے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب کے لئے ماہرین اس معاملے پر بات کی ہے۔



 کیا اس وبا کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا محفوظ ہے؟


اس سوال کے جواب میں ماہرین کہتے ہیں کہ کرونا کی وبا کے دوران سیکس کا محفوظ ہونا اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ خود اور آپکا ماحول کرونا سے کتنا پاک ہے۔ جتنا زندگی کے دوسرے معاملات کرونا سے پاک ہوں گے سیکس بھی اتنا ہی محفوظ ہوگا۔یعنی وائرس کی موجودگی ہی اسکو غیر محفوظ بنا سکے گی

کیا کرونا وائرس کی وبا کے دوران جنسی ساتھی بدلنا  محفوظ ہے؟ 


برطانیہ کی سیکسالوجسٹ کمیونٹی کے ماہرین کہتے ہیں اگر آپ ایک رشتے میں ہیں آپ کا ایک جنسی ساتھی ہے جس سے آپکا عرصے سے تعلق قائم ہے ۔۔۔ تو اس انسان کے ساتھ رہنا اور اسی ماحول کا حصہ  بنے رہنا چاہئے۔اگر آپ میں سے کسی ایک میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو پھر آپ کو سماجی فاصلہ رکھنا چاہیے اور سیکس کو فوری طور پر روک دینا چاہئے۔ یہ سمجھنا بھی واقعی اہم ہے کہ آپ یہ نہ سوچ لیں کہ اگر آپ کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھی کے لیے بھی ایسا ہی ہوگا۔ اگر آپ کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر کر رہے ہیں تو اپنے ساتھی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

سیکس کے دوران ساتھی کے اعضا تناسل کو ہاتھ لگانے سے کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟


کرونا وائرس جسمانی رطوبتوں سے پھیلتا ہے۔  اگر آپ ایک دو ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ایک دوسرے کی شرمگاہوں کو چھویں  گے اور اس دوران بوس و کنار میں مصروف ہوں گے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ اس وائرس کی منتقلی کا باعث بن جائیں۔ ماہرین کے مطابق عام حالات میں تو یہ ٹھیک ہے لیکن کرونا کی وبا کے دوران کوشش کی جانی چاہئے کہ ایک دوسرے کی جسمانی رطوبتوں سے رابطے میں نہ آیا جائے۔

کیا کرونا کے دوران فون سیکس یا مواصلاتی طریقوں اور خود لذتی کے ساتھ جنسی تعلق کو چلایا جانا محفوظ ہے؟

ماہرین کا اس سلسلے میں یہی کہنا ہے کہ اس وبا نے انسانوں کو اپنی زندگی دوبارہ سے سوچنے سمجھنے اور اسے نئے سرے سے ترتیب دینے کا موقع دیا ہے۔ ایسے میں سیکس کے لئے بھی ہمیں نئے طریقے اپنانے ہوں گے۔ اور قرنطینہ میں رہتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ مواصلاتی طریقوں سے پنی جنسی خواہش کی تسکین سمیت دیگر خود لذتی کے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں جس میں کہ آپ کا جنسی ساتھی بھی شامل ہو۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ وبا ہماری زندگی کے تمام پہلووں کو ماتثر کررہی ہے اور ایسے میں تبدیلی ناگزیر ہے جس سے الجھنے کی بجائے اسے وسیع النظری اور حوصلے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

کیا  آجکل سیکس کے دوران کونڈوم کا استعمال ہمیں کرونا وائرس کا شکار بنا سکتا ہے ؟

کرونا وائرس کسی بھی سطح پر رہ سکتا ہے اور اسکےذریعئے آپ تک منتقل ہو سکتا ہے۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز جسے سیکس کے دوران استعمال کیا جائے اس کے بارے میں اس  بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ وہ کرونا وائرس کی زد میں نہیں آئی۔ اسی طرح کونڈوم کے لئے بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔