Get Alerts

پاک بھارت معاشی تعلقات کی بحالی: ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دیدی

پاک بھارت معاشی تعلقات کی بحالی: ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دیدی

پاکستان اور بھارت کے معاشی تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اور پیشرفت کرتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔


وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی اجلاس کے دوران 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔


اجلاس کے دوران بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی جس پر ای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔


ای سی سی اجلاس کے دوران ای سی سی میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25ء پر غور کیا گیا جبکہ پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کے لیے سمری بھی پیش کی گئی۔