فلم باہو بلی کے بعد بھارتی سینیما میں تاریخی واقعات پر مبنی فلموں کی بھرمار ہوگئی ہے گزشتہ چند برسوں میں باجی راؤ مستانی،راگ دیش، پدماوت، کیسری اور دیگر ایسی کئی فلموں نے سینیما گھروں میں خوب رونق لگائی ہے۔
لیکن ان تمام فلموں میں تاریخ کیساتھ عجیب و غریب قسم کا کھلواڑ کیا گیا ہے۔ جہاں مودی کے ہندوستان میں ہندوتوا وادی دندناتے پھر رہے ہیں فلم انڈسٹری میں بھی یہ ہی رحجان نظر آرہا ہے۔
جس میں مسلمانوں کو انتہائی ظالم اور وحشی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔