قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین 100 وکٹس لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ شاہین نے یہ اعزاز کیریئر کے 51ویں میچ میں بنگلادیش کے تنزید حسن کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔
بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے ابتدائی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا جس کے ساتھ ہی شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین وکٹس حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔
پاکستانی بولر شاہین آفریدی نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹس مکمل کیں جبکہ فاسٹ بولر مچل سٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹس مکمل کیں۔ شاہین آفریدی 100وکٹس لینے والے تیز ترین پاکستانی باؤلر بن چکے ہیں۔
اپنے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اوپنر تنزید حسین کو صفر پر آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی دنیا کے تیزترین 100 وکٹس حاصل کرنے والے پہلے بولر ہیں جبکہ سپنرز اور دیگر بولرز کو شامل کیا جائے تو شاہین آفریدی کا نمبر تیسرا ہوگا۔
ثقلین مشتاق نے 53 ون ڈے میچز میں 100 وکٹس مکمل کی تھیں۔ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 44میچز میں 100 تیز ترین وکٹس مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ شاہین آفریدی مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔