• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سری لنکن مینجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے:وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں خود اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں دو ٹوک انداز میں واضح کر دوں کہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 3, 2021
in خبریں
9 0
1
سری لنکن مینجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے:وزیراعظم
11
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں کام کر رہے سری لنکن مینجر کو زندہ جلائے جانے والے واقعے کو پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مشتعل گروہ کا سیالکوٹ میں ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور سری لنکن مینیجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے۔

RelatedPosts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

Load More

وزیراعظم نے لکھا کہ میں خود اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں دو ٹوک انداز میں واضح کر دوں کہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

The horrific vigilante attack on factory in Sialkot & the burning alive of Sri Lankan manager is a day of shame for Pakistan. I am overseeing the investigations & let there be no mistake all those responsible will be punished with full severity of the law. Arrests are in progress

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2021

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث 50 درندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس اہم معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری آر پی اور اور کمشنر گوجرانوالہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 18 گھنٹوں میں اس واقعے کی انکوائری مکمل کر لی جائے گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

Around 50 beasts involved in #Sialkot incident have been arrested so far.

RPO and Commissioner Gujranwala are in Sialkot and conducting inquiry.
Inquiry will be finalized in 48 hours.

CCTV footages and NADRA's face recognition techniques will be used to arrest all the culprits.

— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 3, 2021

یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن فیکٹری مینجر کو جلا کر قتل کر دیا

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں مبینہ طور پر توہین مذہب اور گستاخی کے الزام میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے جنرل مینجر پریانٹا کمارا کو مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہو گیا، مشتعل ہجوم نے اسے قتل کرنے کے بعد اسکی نعش کو انتہائی بے رحمی سے جلا دیا۔ مشتعل مظاہرین نے مظلوم پر تشدد کرتے وقت ”لبیک لبیک” کے نعرے لگائے۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان نے میڈیا کے سامنے دھڑلے سے ناصرف اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے بلکہ اعلان کیا کہ انبیائے کرام کی جو بھی گستاخی کرے گا، اس کا سر تن سے جدا کر دیں گے کیونکہ یہ ہمارے نبی ﷺ کا فرمان ہے۔

طلحہ اور فرحان نامی ملزموں کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ فیکٹری کی دیوار کے اوپر ”لبیک یا حسین” اور ”درود شریف” لکھا ہوا تھا۔ ہم صبح جب کام پر آئے تو اسے پھاڑ کر باسکٹ کے اوپر پھینکا گیا تھا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر فیکٹری فورمین کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سری لنکن شہری پرانتھا کمار اس اقدام پر معافی مانگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پرانتھا کمار کے پاس احتجاج کرتے ہوئے پہنچے تو وہ اپنے دفتر میں بھاگ گیا۔ ہم نے مینجمنٹ سے بات کی لیکن جب سری لنکن شہری کیخلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو ہم نے سب کو اکھٹا کرکے فیکٹری کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے سری لنکن مینجر کو جہنم واصل کیا، ملزمان میڈیا کے سامنے سب سچ بول پڑے

دونوں ملزموں نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم سب نے اکھٹے ہو کر سری لنکن شہری کو ذلیل وخوار کرکے واصل جہنم کر دیا۔ انہوں  نے اعلان کیا کہ آئندہ سے کوئی بھی ہمارے انبیائے کرام کے بارے میں ایسی گستاخی کرے گا تو اس کا یہی حال کیا جائے گا۔

ملزموں نے کہا کہ کیونکہ ہمارے نبی پاک کا فرمان ہے کہ ‘جو بھی نبیوں کی شان میں گستاخی کرے، اس کا سر تن سے جدا کر دیا جائے’۔ طلحہ نامی نوجوان کی یہ بات سنتے ہی وہاں موجود لوگ لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگانے لگے۔

نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی سری لنکن شہری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ توہین ناموس رسالت ﷺ اور توہین مذہب کا قانون موجود ہے، سری لنکن منیجر کو قتل کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ یہ قتل غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔

Tags: BlasphemyBurn aliveImran KhanpakistanSri Lankan managerتوہین رسالتسری لنکن مینجرسیالکوٹ
Previous Post

کیا اومیکرون ویریئنٹ پر فلم بھی بن چکی ہے؟

Next Post

سیالکوٹ واقعے پر آرمی چیف شدید برہم، گھنائونے واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا حکم

نیا دور

نیا دور

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
سیالکوٹ واقعے پر آرمی چیف شدید برہم، گھنائونے واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا حکم

سیالکوٹ واقعے پر آرمی چیف شدید برہم، گھنائونے واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا حکم

Comments 1

  1. Bashy Quraishy says:
    1 سال ago

    Killing in Sialkot

    Dear friends
    First of all, my heartfelt condolences to the family of the deceased person who was killed so brutally.
    Secondly, leaving aside any reason for this heinous act-religious or not – no one has the right to take someone’s life. PERIOD.
    Thirdly, use of religion to incite uneducated and ignorant people to take law in to their own hands must not happen in a society.
    Fourthly, I am happy that from local people, religious leaders, political representatives, army Chief and PM Imran Khan has taken strong notice of this barbaric action and people are being arrested right away.
    Let us hope that the guilty people including the police that watched without taking any action would be punished as harshly as possible.
    This disgraceful action is a shame on the country, nation and religion.

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In