• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 8, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کے دور میں کرپٹ مافیا کی اعانت ہوئی، بہت جلد ثابت کر دوں گا: کامران خان

عمران خان حکومت بننے سے پہلے ہی سینکڑوں ارب روپوں پر محیط جعلی بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیس میں شاندار تحقیقات کے نتیجے میں درجنوں ٹھوس کیسز بن چکے تھے۔ تحریک انصاف حکومت نے ایک بھی بڑے ملزم کو سزا نہیں دلوائی۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 24, 2022
in خبریں
83 1
0
عمران خان کے دور میں کرپٹ مافیا کی اعانت ہوئی، بہت جلد ثابت کر دوں گا: کامران خان
97
SHARES
464
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ میں انشاء اللہ میں بہت جلد ثابت کر دوں گا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپٹ مافیا کی اعانت ہوئی۔ کرپٹ مافیا کو سزائیں دینے کا وعدہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں کامران خان نے لکھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ عمران خان کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔ وہ اس استعفے سے منسلک ہے یا نہیں، تاہم عمران خان کا سب سے بڑا وعدہ کرپشن کا خاتمہ، کرپٹ مافیا کو سزائیں اور لوٹی دولت کی واپسی اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

RelatedPosts

‘آپ میں جیل جانے کی ہمت ہے؟’ ناراض شہری کے سوال نے حماد اظہر کو لاجواب کر دیا

‘غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں،’جیل بھرو تحریک’ میں کوئی کیوں جائے گا’

Load More

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت بننے سے پہلے ہی سینکڑوں ارب روپوں پر محیط جعلی بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیس میں شاندار تحقیقات کے نتیجے میں درجنوں ٹھوس کیسز بن چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے ایک بھی بڑے ملزم کو سزا نہیں دلوائی۔ چن چن کر بڑے بڑے ملزمان کو ریلیف فراہم کیا، لوٹی دولت کو سیسہ پلایا اور تحفظ فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بعض اقدامات ناقابل معافی، اسٹیبشلمنٹ مزید آزمانے کی متحمل نہیں ہو سکتی: کامران خان

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل کامران خان نے وزیراعظم کے بعض اقدامات کو ناقابل فہم اور ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فیصلہ سازی کی وجہ سے ناصرف ان کی حکومت بلکہ ملک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے اپنے دل کی یہ بھڑاس سلیم صافی کے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نکالی۔

کامران خان کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں۔ انھیں جو کہا جائے، وہ وہی کرتے ہیں، ان کی اپنی کوئی رائے نہیں ہوتی۔ لیکن پروگرام کے دوران اس کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے تبدیلی کو سپورٹ کیا تھا لیکن اب ساڑھے تین سال بعد بھی جب عمران خان ڈیلیور ہی نہیں کر پا رہے تو میں کیوں ان کی حمایت کروں، میں ایسا ہرگز نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاناما کیس اور مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ ہماری نظروں کے سامنے ہوا۔ مورخ اس کے بارے میں نہ جانے کب تک لکھتا رہے گا۔ اس میں کوئی چھپے ہوئے معاملات نہیں تھے۔ یہ واضح طور پر تھا کہ ن لیگ کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔ ان کو اور ان کی صاحبزادی مریم کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے حوالے سے کئی اور فیصلے ایسے آئے جس نے واضح طور پر ن لیگ کے سیاسی مستقبل کو تالے لگانے کی کوشش کی گئی۔

کامران خان نے کہا تھا کہ اس کے بعد نظام تبدیل ہو گیا اور پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آ گئی۔ عمران خان کو آتے ہی جن بے پناہ معاشی چینجلز کا سامنا کرنا پڑا، اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ میں نے سوچا کہ ہم کب تک حکومتوں کو غلط کہتے رہیں گے، چلیں اب اسے آزما کر دیکھتے ہیں جو ملک میں تبدیلی کی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض ایسے ایشوز سامنے آئے جو ناقابل فہم اور ناقابل معافی تھے۔ مثال کے طور پر عمران خان کا عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر تعینات رکھنے پر بضد رہنا۔ پنجاب میں 6 آئی جیز کو تبدیل کر دینا۔ 6 چیف سیکرٹری تبدیل کر دینا۔ اسی انداز کو وفاق میں بھی اپلائی کرنا۔ ہر چند ماہ کے بعد اہم عہدوں پر تعینات افسروں کو، تین وزرائے خزانہ، 6 سیکرٹری خزانہ اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 6 سربراہوں کی تبدیلی اس بات کی نشانی ہے کہ عمران خان کی فیصلہ سازی مستحکم نہیں ہے۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہم کیسے کہہ دیں گے سب اچھا ہو رہا ہے۔ ملک کی جو صورتحال ہو چکی ہے، اس میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ملک کو جو معاشی مسائل ہیں اس کیلئے مشترکہ سوچ پر عمل ہونا چاہیے تھا۔ شہباز شریف نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کی تھی لیکن عمران خان نے اسے انتہائی بری طریقے سے رد کر دیا۔ قومی سلامتی کے اہم معاملات میں بھی انہوں نے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنا گوارا نہیں کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ملک کو عدم استحکام کی طرف ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ خطے میں عالمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پوری دنیا ہمارے طرف دیکھ رہی ہے، ہم کسی بھی غلطی، تجربات اور آزمائشں کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے اپنے ہاتھ سے اپنی جماعت کی مقبولیت کو فنا کر دیا۔

Tags: corruptionImran KhanKamran KhanPTI governmentاحتسابپی ٹی آئی حکومتکامران خانکرپشنوزیراعظم عمران خان
Previous Post

لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی قتل

Next Post

نواز شریف کی عدم واپسی، حکومت نے شہاز شریف کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

تحریک انصاف استعفے منظور کروانے کے لیے سپریم کورٹ تک گئے تھے اور اب لاہور ہائی کورٹ چلے گئے ہیں کہ یہ...

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

نثار صفدر، خالد چودھری ترقی پسند سماج چاہتے تھے؛ امتیاز عالم

by نیا دور
فروری 8, 2023
0

انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے زیر اہتمام بائیں بازو کے سینیئر رہنما نثار صفدر اور ترقی پسند صحافی خالد چودھری کی...

Load More
Next Post
نواز شریف کی عدم واپسی، حکومت نے شہاز شریف کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا

نواز شریف کی عدم واپسی، حکومت نے شہاز شریف کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In