صحافی تنظیموں کا قیصربنگالی کےخلاف مہم چلانے پر وزرا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

صحافی تنظیموں کا قیصربنگالی کےخلاف مہم چلانے پر وزرا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جے) نے کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر قیصر بنگالی کے خلاف مہم چلانے پر وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایف یو جے کے صدرشہزادہ ذوالفقاراورسیکرٹری جنرل ناصرزیدی نے اپنے بیان میں کہاہےکہ حکومت تنقید کی کو دبانے کیلئے فاشسٹ ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر بنگالی نے معقول انداز میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کی، تنقید کا مثبت اندازمیں جواب دینے کے بجائے کردار کشی کی گئی، بدنیتی پرمبنی مہم پرترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کےخلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونےکا الزام لگایا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مزمل اسلم نے قیصر بنگالی کی صلاحیتوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مایوس اور ریاست مخالف رہے ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ رہا ہوں، ایک دفعہ بھی ان کی کہی بات سچ ثابت نہیں ہوئی

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزمل اسلم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

صحافی ندیم فاروق پراچہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو حب الوطنی کا بدترین اشتہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست مخالف‘‘ جیسے الفاظ اپنے معنی کھوچکے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا تھا کہ قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ رہا ہوں، ایک دفعہ بھی ان کی کہی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔